اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں فوجی ٹھکانے پرراکٹوں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ادھر یمنی نشانہ بازوں نے سعودی عرب کی چیک پوسٹ الفریضہ پر بھی سعودی فوج کے اجتماع کو نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن کے بےگناہ عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرامنہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169